آبنائے ہرمز کی جانب بڑھتا امریکی جہاز ایرانی وارننگ پر واپس

تہران امریکی بحریہ کا جنگی جہاز آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی کے بعد واپس روانہ ہوگیا، بحری جہاز یو اے ای کے فجیرہ بندرگاہ سے آبنائے ہرمز روانہ ہوا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز کی دھمکی پر امریکی جنگی بحری جہاز واپس لوٹ گیا، ایرانی فوج نے اسلام آباد میں وفد کو امریکی جنگی جہاز کی پیش قدمی سے آگاہ کر دیا تھا۔ ایران نے ثالث کو جنگی جہاز کو آگے بڑھنے کی صورت میں نشانہ بنانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔دوسری جانب چین کے 2 سپر ٹینکر آج آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ شپنگ ڈیٹا نے چین کے 2 سپر ٹینکروں کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close