سوڈان کی ریاست شمالی دارفور میں شادی کی تقریب پر مبینہ ڈرون حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، یہ حملہ کتم نامی قصبے میں ہوا جس میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس واقعے سمیت سوڈان بھر میں شہریوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے اور ان میں ڈرون جیسے ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔
دوسری جانب، ریاست جنوبی کردفان کے اہم شہر دلنگ کے اطراف میں سوموار سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں مبینہ طور پر 47 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






