اساتذہ کے تبادلے اور تقرریوں کیلیے نیا نظام متعارف

خیبرپختونخوا میں اساتذہ کے تبادلے اور تقرریاں میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بنیاد پر یقینی بنانے کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر صوبے میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 متعارف کرائی گئی، جس کے تحت اساتذہ کے تبادلے اور تقرریاں مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق یہ نظام اس لیے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ تعلیمی نظام میں سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو اور معیار تعلیم مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • گھر بیٹھے موبائل یا ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دینے کی سہولت
  • مکمل خودکار اور شفاف میرٹ بیسڈ سسٹم
  • سروس کا دورانیہ (Tenure) بطور اہم پیرامیٹر شامل
  • اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کی بنیاد پر ترجیحی تقرریاں
  • ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے نتائج کو اسکورنگ میں شامل کیا گیا
  • طلبہ کی حاضری (Attendance Ratio) کو مدنظر رکھا گیا
  • خالی آسامیوں (Vacancies) پر فوری اور میرٹ کے مطابق ٹرانسفر
  • ٹیچنگ، منسٹریل اور ایجوکیشن مینجمنٹ کے تمام کیڈرز شامل
  • معذور افراد اور بیوہ ملازمین کے لیے خصوصی رعایت
  • ڈومیسائل اور اعلیٰ تعلیمی قابلیت کو ویٹج کے طور پر شامل
  • سفارشی اور دباؤ والے کلچر کا مکمل خاتمہ
  • اساتذہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار میں بہتری کو ہدف بنایا گیا

یہ نظام اساتذہ کی سہولت اور شفافیت کے ساتھ تعلیمی معیار میں بہتری لانے کی جامع حکمت عملی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close