3 سے 6 اپریل تک مسلسل چار روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، میلبرن نے جمعہ 3 اپریل کو (گڈ فرائیڈے) اور پیر 6 اپریل کو (ایسٹر منڈے) کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان دو دنوں کے علاوہ ہفتہ اور اتوار، 4 اور 5 اپریل، ہفتہ وار تعطیلات کے دن ہیں، اس لیے قونصل خانہ مسلسل چار روز کے لیے بند رہے گا۔
اسی طرح دیگر ممالک میں جہاں ایسٹر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، وہاں پاکستانی سفارت خانے بھی بند رہیں گے۔
دریں اثنا، پنجاب پولیس نے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر سے قبل صوبے بھر میں سیکیورٹی کے جامع انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے تاکہ مسیحی برادری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکے۔ پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل عبدالکریم نے تصدیق کی کہ تقریبات کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور صوبے بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ حساس گرجا گھروں کو اسنائپرز اور کمانڈوز کے ساتھ اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے اور تمام حاضرین کی مکمل شناخت کی جانچ کی جائے۔ پولیس اور کمیونٹی رضاکاروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مشکوک سرگرمیوں، افراد اور اشیا پر کڑی نظر رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






