اہم سیاسی رہنما کے گھر کے قریب دھماکا

سوات کے علاقے مٹہ شکردرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز علی کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ڈی پی او سوات محمد عمر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سڑک پر گڑھا پڑ گیا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز علی اس سے قبل بھی ایک ریموٹ کنٹرول دھماکے میں محفوظ رہے تھے، جس میں ان کی گاڑی تباہ ہو گئی تھی۔

رہنما عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخار حسین نے ممتاز علی کے حجرے کے سامنے ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور افسوسناک عمل قرار دیا اور کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے کارکنوں اور قیادت کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close