پنجاب حکومت کا پروٹوکول الاؤنس میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پروٹوکول ڈیوٹی پر مامور افسروں اور ملازمین کی مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سپیشل پروٹوکول الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اضافے کے بعد یہ الاؤنس ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کے برابر فراہم کیا جائے گا۔ یہ منظوری سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر پنجاب کابینہ نے دی ہے۔ حکام نے کہا کہ اس اقدام سے پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو بڑا مالی ریلیف ملے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔ ذرائع کے مطابق سپیشل الاؤنسز میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close