بلوچستان کے ضلع چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکٹر اسکیل رہی اور اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اب تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






