تیل قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

کویت سٹی: کویتی تیل کی فی بیرل قیمت میں 8.10 ڈالر اضافے کے بعد یہ 118.93 ڈالر تک پہنچ گئی۔

کویتی خبر رساں ادارے کونا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت ایران کی جانب سے حملوں یا ممکنہ حملوں کے خطرے کے باعث تقریبا رک گئی ہے۔

دنیا کی توانائی کی برآمدات کا تقریبا پانچواں حصہ اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی کے لیے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close