ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان, مسافروں کیلئے اہم خبر

کوئٹہ محکمہ ریلوے نے 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرین سروس فنی وجوہات اور ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہوگی اور ٹرین آپریشن عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس روانہ کر دیا جائے گا اور اسے کوئٹہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی اور چمن جانے والی ٹرین سروس پہلے ہی معطل ہے جبکہ ٹریک مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے پہلے ٹرینوں کے شیڈول سے متعلق معلومات حاصل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close