خوفناک زلزلے ، ہلچل مچ گئی

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 110 کلومیٹر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close