پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ چھبیس مارچ سے شروع ہو کر تین مئی تک جاری رہے گا۔
نئے شیڈول کے تحت لیگ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ مجموعی طور پر چوالیس میچز کا انعقاد ہوگا جن میں بائیس میچز لاہور اور بائیس کراچی میں ہوں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پہلے اور دوسرے ایلیمنیٹر لاہور میں ہوں گے اور کوالیفائر کراچی میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ بھی لاہور میں منعقد ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں چھبیس مارچ سے چھ اپریل تک میچز لاہور میں ہوں گے، جبکہ آٹھ اپریل سے کراچی میں مقابلوں کا آغاز ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق لیگ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگی تاہم شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے باعث اسے ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






