عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں 30 دن کے لیے ختم کر دی ہیں، جس کے تحت سمندر میں پہلے سے موجود تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ بحری جہازوں میں ذخیرہ شدہ ایرانی تیل کو عالمی مارکیٹ میں لانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 140 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں شامل ہوگا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ عارضی اقدام عالمی سپلائی میں کمی کے دباؤ کو کم کرنے اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ مزید 440 ملین بیرل تیل عالمی منڈی میں لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ادھر فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران نے بھی محدود سطح پر بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، جس کے تحت چند کارگو اور آئل ٹینکرز نے اپنی سرگرمیاں بحال کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






