پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت کب شروع ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے بک کروائے جا سکیں گے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی۔

پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا، جبکہ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

39 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close