ملتان سلطانز اور پنڈیز کے درمیان اہم کھلاڑی کا تبادلہ

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ٹریڈ ونڈو کھولنے کے اعلان کے بعد ٹیموں نے کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پنڈیز نے ملتان سلطانز سے سعد مسعود کو حاصل کر لیا ہے، تاہم اس کے بدلے میں کسی کھلاڑی کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سعد مسعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کل سے متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close