بنگلا دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا ہے، انہوں نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔
تیسرے ون ڈے اور سیریز میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انہیں ٹیم پر فخر ہے اور نوجوان کھلاڑیوں نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی اور آخر تک مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا نے مڈل آرڈر میں ہمیشہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ہے جبکہ نئے کھلاڑیوں نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بنگلا دیشی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے بہتر کھیل پیش کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیابی کے لیے مسلسل محنت ضروری ہوتی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس سیریز میں مثبت کھیل پیش کیا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک کے مقابلے میں دو سے جیت لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






