ایران کا چینی کرنسی میں خریدے گئے تیل کے ٹینکرز کو راستہ دینے پر غور

ایران نے چینی کرنسی میں خریدے گئے تیل کے ٹینکرز کو راستہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق محدود تعداد میں آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خارگ جزیرے پر حملے کے بعد امریکی ٹھکانے جائز اہداف ہیں، اور اگر کوئی جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close