میدان میں غصہ دکھانا مہنگا پڑ گیا، سلمان علی آغا کیخلاف آئی سی سی کی کارروائی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دینے پر سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی بیٹر لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور ان کا رویہ کھیل کے سامان یا گراؤنڈ آلات کے حوالے سے نامناسب تھا۔ سلمان علی آغا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے جس کے بعد انہیں باضابطہ تنبیہ جاری کی گئی۔ واضح رہے کہ مہدی حسن میراز نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر ‘مانکڈ’ آؤٹ کیا تھا جس پر سابق کرکٹرز رمیز راجہ اور محمد حفیظ نے بھی بنگلہ دیشی کپتان کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close