پی ٹی آئی کیلئے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بری خبر، بڑا فیصلہ

پنجاب میں اگلے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں اگلے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے باہر ہو جائے گی کیونکہ اس کے پاس کوئی انتخابی نشان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑ سکے گی اور اس فیصلے سے مسلم لیگ نون کے لیے بلدیاتی الیکشن جیتنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے کرنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close