عیدالفطر پر کتنی سرکاری تعطیلات ہونگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ریاض: سعودی عرب نے نجی شعبے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت کے سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعطیلات بدھ 18 مارچ (29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تین چھٹیاں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close