اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے وسائل سے محروم طلباء کے لیے ایک ہزار اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
یہ اسکالرشپس بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اسکالرشپس فراہم کرنے کا مقصد علاقائی تفاوت کو کم کرنا ہے اور یہ تعلیمی سال 2026-27 کے لیے فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق ایک ہزار طلباء کو انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں مفت تعلیم دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






