تیل کی قیمتیں بے قابو، حیران کن اضافہ

ایران پر اسرائیلی اور امریکی کارروائیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے، جس سے توانائی کی منڈیوں میں بے یقینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں جاری بحران شدت اختیار کرتا ہے تو قیمتیں مزید بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران بھی تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور یہ پہلے ہی 73 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکی تھیں۔ موجودہ صورتحال نے عالمی معیشت اور درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کے لیے نئے چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close