حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی پروگراموں اور مالی معاونت اسکیموں کے حوالے سے شہریوں کی رہنمائی کے لیے اہم ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات، شکایت یا تصدیق کے لیے متعلقہ نمبرز پر براہ راست رابطہ کریں تاکہ بروقت اور درست رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہیلپ لائن نمبر 9999 پر کال کر کے شہری امدادی پروگراموں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ 13000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جہاں مستحق افراد کو حکومتی ریلیف اقدامات کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
راشن کارڈ پروگرام پنجاب سے متعلق معلومات اور شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 080002345 جاری کیا گیا ہے۔ شہری اس نمبر پر کال کر کے اپنی درخواست کی صورتحال اور دیگر امور کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید برآں “مریم کو بتائیں” پروگرام کے تحت شکایات اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1000 مختص کیا گیا ہے جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں یا امدادی اسکیموں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستفید خواتین اور دیگر افراد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر 080026477 بھی جاری کیا گیا ہے جہاں ادائیگی، تصدیق اور متعلقہ امور پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مصدقہ ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے صرف سرکاری ہیلپ لائن نمبرز سے ہی رابطہ کریں تاکہ غلط معلومات اور فراڈ سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






