ایرانی میڈیا نے اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو بخوبی جانتی ہے اور یہ جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا نے نبی اکرم ﷺ کے نواسے امام حسین رضی اللہ عنہ کا قول بھی نقل کیا ہے کہ مجھ جیسا شخص یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہو گئے ہیں۔ امریکی و اسرائیلی حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ بھی شہید ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






