سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






