بنگلا دیش کے نومنتخب وزیر اعظم نے حلف اٹھا لیا

بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے جاتیہ سبھا بھابھن کے ساؤتھ پلازہ ہال میں طارق رحمان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت مختلف ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے بھی حلف لیا تھا۔

واضح رہے کہ 12 فروری 2026 کو منعقدہ انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر کامیابی حاصل کی، جبکہ جماعتِ اسلامی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مجموعی طور پر 77 نشستیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close