ایکس کی سروسز ڈاؤن ، لاکھوں صارفین متاثر

پاکستان اور دنیا بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس معطل، لاکھوں صارفین متاثر

پاکستان سمیت عالمی سطح پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پیر کے روز اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث صارفین کو لاگ اِن، پوسٹس دیکھنے اور اپ ڈیٹس حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ امریکا اور برطانیہ میں بھی ہزاروں صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔ سروس بحالی کا عمل پاکستان میں جزوی طور پر شروع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close