اہم سیاسی جماعت کے سینئر رہنما کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close