ہانیہ عامر شو کے دوران رو پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔

انسٹاگرام پر تقریباً 19.6 ملین فالورز رکھنے والی ہانیہ عامر ان دنوں اپنے ڈرامہ سیریل میں شاندار اداکاری کے باعث ناظرین اور مداحوں کی بھرپور توجہ سمیٹ رہی ہیں۔ شو کے دوران ان کے میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بابر ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ ہر مشکل گھڑی میں ان کا حوصلہ بڑھاتی ہیں اور ہمیشہ ساتھ دیتی ہیں۔ ان کے یہ جذباتی الفاظ سن کر ہانیہ عامر کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور انہوں نے ٹشو طلب کر کے خود کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر معمولی باتوں پر بھی جذباتی ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار مہندی کی تقریب میں لوگوں کو خوشی سے ناچتے دیکھ کر بھی وہ رو پڑی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جذبات کو دبانا نہیں چاہیے۔ ان کے مطابق بہت سی خواتین اپنے احساسات چھپاتی رہتی ہیں، جس کے باعث بعد میں ذہنی اور جسمانی صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں۔ ہانیہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ جب دل چاہے رو لیں، اپنے جذبات کا اظہار کریں اور دوستوں سے بات کریں۔

ہانیہ عامر کے اس بے ساختہ اور خالص جذباتی انداز کو مداحوں نے بے حد سراہا، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی ایمانداری اور حساس طبیعت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “خوبصورت روح” قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close