محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی، اور 29 شعبان 1447 ہجری کو رمضان کا چاند دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے ہیں: آزاد کشمیر میں شام 6 بج کر 58 منٹ، بلوچستان میں شام 7 بج کر 47 منٹ، سندھ میں شام 7 بج کر 24 منٹ، خیبر پختونخوا میں شام 7 بج کر 13 منٹ، پنجاب میں شام 7 بج کر 08 منٹ اور گلگت بلتستان میں شام 6 بج کر 53 منٹ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






