راجپال یادیو کی خاموشی ٹوٹ گئی: جیل روانگی سے پہلے اداکار کا دل دہلا دینے والا بیان وائرل

چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ بھارتی اداکار راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل دیا گیا آخری بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راجپال یادیو نے عدالت کے حکم پر پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کیا۔ سرنڈر سے پہلے انہوں نے ایک باضابطہ بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے اپنی مالی مشکلات کا ذکر کیا۔ اداکار کا کہنا تھا، “میں کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔ ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست یا سہارا نہیں۔ یہ مشکل مجھے خود ہی برداشت کرنی ہے۔”

یاد رہے کہ نئی دہلی ہائیکورٹ نے چیک ڈس آنر کیسز میں راجپال یادیو کو دی گئی سابقہ نرمی واپس لیتے ہوئے انہیں 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے عدالت کی مقررہ ڈیڈلائن کے اندر تہاڑ جیل میں گرفتاری دی۔ اطلاعات کے مطابق راجپال یادیو کے وکیل نے عدالت سے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست کی، تاہم عدالت نے اس استدعا کو مسترد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close