امریکا کا نئی پابندیوں کا اعلان

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق کئی شخصیات اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

بیان کے مطابق پابندیوں میں ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ادارے، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی منتقلی میں تعاون کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے فائدے کے لیے استعمال ہوئی۔ اب امریکی شہری اور کمپنیاں ان افراد اور اداروں سے کوئی تجارتی تعلق نہیں رکھ سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close