گرین لائن سروس معطل

گرین لائن سروس معطل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں بی آر ٹی گرین لائن سروس 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو معطل رہے گی۔

ترجمان بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے مطابق سیکورٹی وجوہات کے باعث سروس معطل کی جا رہی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹ 9 اور 10 محرم الحرام کے دن بند رہیں گے، 8 محرم کو 5 روٹس جزوی طور پر متاثر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close