سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست۔۔۔۔۔۔ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شپ کا سیمی فائنل پاکستان ون اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے پہلے فریم میں ملائیشیا کے لم کوک لیانگ نے پاکستان کے اویس منیر کو 89۔24 سے شکست دی۔دوسرے فریم میں پاکستان کے محمد آصف نے ملائیشیا کے تھور چوان لیانگ 75 ۔42 سے شکست دے کر مقابلہ برابر کردیا۔

ڈبل فریم میں پاکستان کی جوڑی کو 65۔ 25 سے شکست ہوئی جب کہ چوتھے فریم میں ملائیشین کیوئسٹ نے محمد آصف کو 84۔ 47 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 کیوئسٹس نے 2 ٹیموں کی صورت میں شرکت کی تھی، ٹیم ون کو سیمی فائنل میں جب کہ ٹیم ٹو کو کواٹرفائنل میں شکست ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close