پاک بھارت اور ایران اسرائیل جنگ روکنے کا انعام،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا۔
ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے نوبیل کمیٹی کو صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لئے خط لکھ دیا۔
امریکی میڈیا کےمطابق امریکی صدر کی نامزدگی ایران اسرائیل جنگ بندی میں کردار اد ا کرنے پر ہوئی۔حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔
نوبیل امن انعام2026 کے لیے سفارش کا فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا پاکستان بھارت میں جنگ بند کرانے پر انہیں نوبیل پرائز ملنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں