معروف ٹک ٹاک اسٹار سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا گیا جس میں انہوں نے مبینہ وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق رشتہ پکا رشتہ پکا ویڈیوز سے مقبولیت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیوز پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سامعہ حجاب کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پرائیویسی، کردار کشی، اور آن لائن شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نازیبا ویڈیو اصلی ہے تاہم ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کے سابقہ بوائے فرینڈ کی جانب سے ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا ویڈیو پیغام میں سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ سب سازش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایک اور معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی نازیبا مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ سجل ہیں تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔سجل ملک کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں