پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا گیا

ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں ٹریفک پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق ڈی پی او ٹانک اسلم نواز خان نے کی ہے۔ڈی پی او نے بتایا ہے کہ ٹریفک اہلکار محمد زاہد کو گھر سے مسجد جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close