جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے دو بار اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپور غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ انہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت گنڈاپور کو لگام دے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں