لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم 2 مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے مندرازہ کے مقام پر جبکہ اپر کوہستان کے علاقے چوچنگ کے مقام پر لینڈ سلائیڈ کے باعث ٹریفک بلاک ہے۔مختلف شہروں سے آنے والی گاڑیوں کو بشام کے مقام پرروک دیا گیا ہے، جس کے باعث مسافر پریشانی سے دو چار ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ راستوں کی بحالی کا کام اب تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں