یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔
خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی۔وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا ، کمیٹی کوایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں