کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز نےچوکی پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق27 اور 28 جنوری کی شب خوارج نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملےکی کوشش کی۔ خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے حملےکو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔ جھڑپ کے دوران دو خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 5 خوارج دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان نائیک طاہرخان اور لانس نائیک طاہراقبال شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں