پی ٹی آئی سینئر رہنما نے مزاکرات کے حتمی مستقبل کا اشارہ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ مذاکرات اس وقت ختم ہیں، مذاکرات کا اس وقت کوئی چانس نہیں۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں قصوروار حکومت ہے، پہلے انہوں نے تحریری طور پر ہم سے ڈیمانڈز مانگیں۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پھر ان کے لیڈران نے پریس کانفرنس کر دی کہ یہ بات ماننے والی نہیں ہے، اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو وہ ہمیں تحریری طور پر دیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آپ نے بل پر کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی، آپ اپوزیشن کو اہمیت نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔پیکا ترمیی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی تھی، اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا۔پیکا ایکٹ ترمیم پر سینیٹ گیلری سےصحافی واک آؤٹ کر گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close