بنوں میں فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق کالا خیل مستی خان میں ملزمان نے پولیو ورکر پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی پولیو ورکر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی چل رہی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کرک میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور پولیو ورکر زخمی ہوا،پولیس کے مطابق کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے شکر خیل میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر بھی زخمی ہوا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے: گورنر کے پی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں پولیو ٹیم پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔گورنرخیبرپختونخوا نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔یاد رہے کہ آج سے ملک بھر میں 3 روزہ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں