اہم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پنجگور (پی این آئی)پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے۔اس کے علاوہ خاران میں بھی ملزمان زیر تعمیر عمارت کے قریب 2 دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close