پشاور (پی این آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں امریکی موجودگی اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، اور ہلال احمر آئی ڈی پیز کی حمایت کر رہا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ”ہم نے کے پی میں بہت سی چیزوں کا مقابلہ کرنا ہے“ اور صوبے کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بچیوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”ہم نے دنیا میں کے پی کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے“ اور اس کے ساتھ ساتھ ”ہم نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔“ فیصل کریم نے نوجوانوں کے بے پناہ ٹیلنٹ کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے رہے ہیں۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں