سپریم کورٹ نے آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،درخواستگزار مولوی اقبال حیدر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے،درخواستگزار نے کہاکہ معاملہ طے ہو چکا، میری درخواست غیرموثر ہو گئی ہے،سپریم کورٹ آئینی بنچ نے درخواست غیرموثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں