لاہور (پی این آئی) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی” ہم نیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وہاب ریاض کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے۔ سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ قبل پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔محمد یوسف این سی اے میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں