دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ

راولپنڈی (پی این آئی) خوارج دہشتگردوں نے نماز مغرب کے دوران لکی مروت میں مسجد پر حملہ کردیا، خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی، کیڈٹ نے فوری جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے نماز مغرب کے دوران لکی مروت میں مسجد پر حملہ کیا۔ پی ایم اے کے کیڈٹ عارف اللہ بھی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے موجود ہے، کیڈٹ عارف اللہ آبائی شہر لکی مروت چھٹی پر آئے ہوئے تھے۔خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی، کیڈٹ نے فوری جواب دیا۔ کیڈٹ عارف اللہ نے خوارج دہشتگرد کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ مقابلے کے دوران 19سالہ کیڈٹ عارف اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان قربان کرکے بے گناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں ۔عبادت کے دوران نمازیوں پر حملہ کرنا خوارج کی حقیقی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک نوجوان کیڈٹ کا یہ دلیرانہ عمل سکیورٹی فورسز کے عزم کی دلیل ہے۔

؎
کیڈٹ عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیرتربیت تھے۔ اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، جی سی عارف اللہ شہید نے سوگوران میں والدین، 4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑی ہیں۔ جی سی عارف اللہ شہید کے بھائی بھی پاک آرمی دفاع وطن کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ جی سی عارف اللہ شہید نے نہتے ہوتے ہوئے بھی دہشتگردوں کو بھرپور مقابلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں