فضل الرحمان کو ملاکر بھی ترمیم نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی رہنما کا بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ مل بھی جائيں، حکومت آئينی ترمیم نہيں کرسکتی۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے رکن نہ ٹوٹے تو حکومت کے نمبرز پورے نہيں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور تحریک انصاف کے ارکان بھی محفوظ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں