دانیہ شاہ کے ہاتھوں میں گجرا پہنانے والا شخص کون ہے؟ ویڈیو وائرل

مظفر گڑھ (پی این آئی) گزشتہ روز دانیہ شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اجنبی شخص کے ساتھ مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں دانیہ شاہ کو اپنے شوہر حکیم شہزاد کے بجائے ایک اجنبی شخص کے ہاتھوں گجرا پہنتے اور ویڈیوز بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔۔

ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو گرین لہنگے میں دیکھا گیا جبکہ ان کی تیاری بھی کسی شادی کیلئے کی گئی تیاریوں جیسی ہے، ویڈیو ز میں موجود پس منظر بظاہر کسی شادی کی تقریب معلوم ہوتی ہے۔۔۔۔۔وائرل ویڈیوز میں موجود شخص کا نام دانیہ شاہ نے ہی شاہ زیب بتایا ہے تاہم وہ اور شاہ زیب ان ویڈیوز کو بطور شوٹ بنا رہے ہیں یا کوئی اور ماجرا ہے اس حوالے سے شاہ زیب نے ویڈیو میں دانیہ کو کچھ بھی بتانے سے روک دیا۔۔۔۔

دانیہ شاہ کے اکاؤنٹ سے ان ویڈیوز کو اسی شخص کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے جو کہ ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے جس پر اس شخص کا نام ویر شاہ زیب درج ہے۔۔۔۔۔ دانیہ شاہ کی شاہ زیب کے ہمراہ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں