ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا

وزارت خزانہ نے خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ان اداروں کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا۔نوٹیفکیشن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں